پاکستان · جماعت احمدیہ اسلامیہ · حالات حاضرہ

ایک اور شہادت

جماعت احمدیہ کے ایک اور فرد کو شہید کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں جاری قتل و غارت میں دہشت گردوں نے ڈاکٹر نجم الحسن صاحب کو بھی نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
شہید مرحوم کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے اور 17 اگست کی شب اپنے کلینک سے نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ آپ کی عمر صرف 39 سال تھی اور پسماندگان میں انہوں نے بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو، اور خود ہی ان کا کفیل بھی ہو۔ آمین۔

28 مئی کے اندوہناک سانحہ لاہور کے 86 شہیدوں کے بعد دو احمدی شہید کئے جا چکے ہیں اور دو احمدیوں کو قتل کرنے کی کوشش بھی ہو چکی ہے۔

مزید براں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثر سینکڑوں احمدی خاندانوں کو کیمپوں سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ مقامی ملانوں کی ایماء پر اس مشکل کی گھڑی میں اتنا ظلم ہو رہا ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بلکہ ظلم میں حصہ دار بھی ہے۔

اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان کی مشکلات دور فرماۓ اور ان مشکلات اور اس عذاب کی وجہ بننے والے ظالموں سے قوم کو نجات بخشے۔ آمیں۔

حوالہ جات:

http://tribune.com.pk/story/40435/the-politics-of-relief-aliens-in-their-own-land/

http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2010%5C08%5C18%5Cstory_18-8-2010_pg12_1

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s