پاکستان · جماعت احمدیہ اسلامیہ · حالات حاضرہ

مردان کی احمدیہ مسجد پر حملہ اور ایک اور شہادت

جمعہ 3 ستمبر کو، مردان شہر میں واقع احمدی مسجد پر دو دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ انہوں نےنماز جمعہ کے موقع پر مسجد دار الذکر پر گرینیڈ پھینکے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ڈیوٹی پر موجود احمدی رضا کاروں نے موقع پر دفاعی اقدام اٹھا کر حملے کو ناکام پنادیا۔ ایک زخمی بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں مسجد کی دیوار گرنے سے شیخ عمر رضا شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال جاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
شہید مرحوم کی عمر 40 سال تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماند گان کو صبر جمیل عطا کرے۔
اس حملہ میں تین اور نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو شفاء کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے –
حضرت امیر المومنین، خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس واقعہ کا ذکر اپنے خطبہ جمعہ میں فرمایا اور شہید مرحوم کا ذکر خیر فرمایا اور نماز جمعہ کے بعد غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s