جماعت احمدیہ اسلامیہ · حالات حاضرہ · عقائد

قرآن پاک کی بے حرمتی کا مذموم منصوبہ

فلوریڈا کے ایک متعصب پادری نے دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اور امریکہ میں جاری اسلام مخالف لہر سے فائدہ اٹھانے کے لئے قرآن مجید کو جلانے کا اعلان کیا، اور جب ساری دنیا میں شوروغوغا بپا ہو گیا تو آج اس منصوبے کو ترک کرنے کا اعلان کردیا۔

پادری جونز کے محرکات جیسے بھی ہوں، اس واقعہ نے امریکہ کی قومی ذہنیت اور شدت پسند عیسائیت میں تضاد اور مطابقت دونوں کو واضح کر دیا ہے۔ ایک طرف تو قانون کی پاسداری اور انسانی حقوﷺق کے تحفظ کا مظاہرہ کیا گیا لیکن ساتھ ہی ایک پڑی تعداد میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے اس ڈھونگ کی مذمت بھی کی۔امریکی قوم میں مذہب سے دلچسپی پائی جاتی ہے اور بد قسمتی سے بہت سے معروف مسیحی پادری اور ان کی تنظیمیں کھلم کھلا اسلام دشمنی کی تعلیم دیتی نظر آتی ہیں۔

مسلم اقوام کی طرف سے بھی ایک اچھا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ امریکہ میں مسلمان تنظیموں نے اس ضمن میں بہت اچھے طریق پر میڈیا میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

جماعت احمدیہ عالمگیر نے بھی ہفتوں قبل اس سلسلہ میں اخبارات میں بیانات دئیے اور مقامی مذہبی لیڈران سے رابطے کر کے پادری جونز کے ارادوں کی مذمت کے بیانات جاری کروائے۔

جماعت کے ٹی وی چینل ،ایم ٹی اے نے اس سلسلہ میں ایک خصوصی پروگرام نشر کیا جس میں پادری جونز کے انٹرویو کے ساتھ اس کی کتاب اور دیگر نظریات کا تعارف کروایا گیا اوراس کی جہالت اور تعصب کو بے نقاب کیا گیا۔

احمدی علما نے اس پروگرام میں قرآن کی عظمت بیان کی اور ان اعتراضات کا رد کیا جو اس پادری نے اللہ تعالیٰ کی مقدس کتاب پر اٹھاے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان کی یہ خدمت قبول فرماۓ اور جماعت احمدیہ کو قرآن کی خدمت کی مزید توفیق عطا کرے۔ آمین۔

یہی وہ طریق ہے جس سے دنیا میں سے جہالت اور تعصب کا قلع قمع ہو سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلامی تعلیمات کے حسن کو عام کیا جائے اور احسن طریق پر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دی جائے۔

Advertisements

2 خیالات “قرآن پاک کی بے حرمتی کا مذموم منصوبہ” پہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s