پاکستان · حالات حاضرہ

ترکش لڑکی سیلاب زدگان کی مدد

بشکریہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام
انسانی ہمدردی اور خدمت خلق کا جذبہ اس بچی سے سیکھنا چاہیے۔ مولانا روم کے وطن سے یہی توقع تھی۔

ترکی کی ایک نو سالہ طالبہ نے اپنے ایک سال کا جیب خرچ پاکستان کے سیلاب زد گان کے لئے عطیہ کیا ہے۔

صدر پاکستان کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ترکش کی نو سالہ لڑکی مروے ٹیکن نے ڈیڑھ سو ترک لیرا پاکستان کے سیلاب متاثرین کو بھیج دیئے ہیں۔

فرحت اللہ بابر کے مطابق اس بچی نے اپنی گڑیا بھی سیلاب زدگان کو امداد میں دی ہے۔ مروے کا تعلق ترکی کے علاقے کونیا سے ہے جہاں مشہور صوفی بزرگ جلال الدین رومی دفن ہیں۔

صدر کے ترجمان نے کہا کہ ترکی کی اس بچی نے اپنی زبان میں اپنے ہاتھ سے صدر پاکستان کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اس خط میں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ’ میں اپنی مدد بھیجتی رہوں گی، آپ امداد لینے سے مت ہچکچاہیں، ہم آپ کے بہترین دوست ہیں‘۔

مروی نے اپنے خط میں مزید کہا کہ’مجھے نہیں معلوم میری مدد آپ کی ضرورت کس حد تک پورا کرے گی، میں اپنے ایک سال کا جیپ خرچ اور اپنی گڑیا بھیج رہی ہوں۔ میں دوستی کے نام پر اپنی تصویر بھی ارسال کررہی ہوں‘۔

اپنے خط میں اس بچی نے کہا کہ میں چھوٹی ہوں، میں نے پاکستان کی صورتحال کو خبروں میں دیکھا اور مجھے بہت دکھ ہوا۔

صدر کے نام اپنے خط میں مروے نے مزید لکھا ہے کہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ آپ نے ہماری جنگ آزادی میں بہت مدد کی تھی۔ اور اب ہماری باری ہے کہ ہم اس سیلاب میں آپ کی مدد کریں۔

ترکی کی اس بچی کی طرف سے بھیجے گئے ڈیڑھ سو ترک لیرا کوئی ساڑھے آٹھ ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ’ ترکی کے عام شہری اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے لئے مبحت کے جو اعلیٰ و ارفعٰ جذبات رکھتے ہیں اس عطیے سے اس کا بھر پور اظہار ہوتا ہے‘۔

اسلام |آباد میں ہمارے نامہ نگار ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ ایک بچی کی طرف سے بیجھی جانے والی یہ خاصی رقم ہے لیکن عطیے کی مالیت اہمیت نہیں رکھتی بلکہ اس کے پیچھے جو جذبہ کارفرما ہے اس کی قدرو قیمت کو سمجھا جائے۔

ترکی نے پاکستان کے سیلاب زد گان کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی ہے جبکہ سن دو ہزار پانچ کے زلزلے میں بھی ترکی کی حکومت نے پاکستان کی بھر پور مدد کی تھی۔

Advertisements

2 خیالات “ترکش لڑکی سیلاب زدگان کی مدد” پہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s