متفرق · حالات حاضرہ

کان کنوں کی زمین سے بازیابی

اللہ تعالیٰ نے انسان کو کیسے کیسے خصائل سے نوازا ہے۔ ترقی دے کر مہذب بنایا، اور اس قابل کیا کہ زمین میں سرنگیں کھود کر اپنی مادی ترقی کے سامان کرے۔ کتنے کان کن ہوں گے جو زمین کی نذر ہوئے- زہریلی گیسیوں سے مارے گئے۔ قسم قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔ بعض کانوں میں دھماکوں میں لوگ کام آئے۔ پورے پورے قصبے اور گاؤں اس پیشہ سے منسلک ہوتے تھے۔ کان کنی بھی موروثی پیشہ بنا۔ مردوں کی اوسط عمرنہائت کم ہوتی تھی۔ کوئلے کی کان کنی خاص طور پر پر خطر تھی۔ چین میں اب بھی کوئلے کی کانوں میں حادثات پیش آتے ہیں۔

صدیوں پر مشتمل اس روائت نے انسان کوایک غاروں سے اٹھا کر فضاؤں میں پرواز کرنا سکھایا۔  زمین کی حدیں عبور کروائیں۔

اس قدیمی بیشہ سے منسلک چند محنت کش جب زمین میں آدھ میل گہری کان میں پھنس گئے تو چلی کے ارباب اختیار نے ان کی تلاش شروع کی۔ سب وسائل بروئے کار لا کر اپنے محنت کشوں کو ڈھونڈا اور با لآخر ان کو ایک باریک سی سرنگ کھود کر باہر نکال لیا۔ یہ ایک ذمہ دار معاشرہ اور حکومت کی اعلیٰ مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو حادثات سے محفوط رکھے اور مسلمان حکومتوں کو بھی اپنی رعایا کی اس طرح حفاظت کی توفیق دے۔ آمین

تبصرہ کریں