متفرق · پاکستان · جماعت احمدیہ اسلامیہ · حالات حاضرہ · عقائد

آپ قادیانی ہیں

اگر آپ کو اہل کتاب، اور نے کتاب غیر مسلموں کے ساتھ امن سے رہنے کا زیادہ ہی شوق ہے –

اگر آپ قرآن کی علمی اورعقلی تفاسیر کو پرکھ کر قبول کر لینے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

اگر آپ احادیث کی کتب کو تاریخ کے حوالہ سے دیکھنے کی جسارت کرتے ہیں۔

اگر آپ خوامخواہ ہی دیگر بانیان مذاہب کی عزت کرتے ہیں-

اگر کسی اور مذہب یا عقیدہ کی تبلیغ سن کر آپ کو مرگی کے دورے نہیں پڑتے۔

اگر آپ کی خواہش یہ نہیں کہ چند سال بعد آپ کے ملک میں سر عام سنگ ساریوں کی سزایئں شروع کر دی جائیں۔

اگر آپ خواتین کے پردے کے بھی قائل ہیں لیکن ان کی اعلیٰ تعلیم کے بھی خواہاں ہیں۔

اگر آپ شکل وصورت، وضع قطع اور لب و لہجہ ہی کو اسلام کی اساس نہیں سمجھتے۔ داڑھی کو ماپنے اور مونچھوں کو "اکھیڑنے” جیسے مسائل سے کنارہ کش ہیں۔

اگر آپ کو ایک عالمی جنگ کی تمنا نہیں جس کے بعد غیر مسلم سر نگیں ہو جایئں اور ایک عالمی اسلامی خلافت دنیا پر بزور شمشیر حکومت کرے۔

اگر آپ کو قرآن کی تلاوت کا شغف ہے لیکن اس کے احکامات کو صحیح طریق پر سمجھنے کی جستجو بھی ہے۔

اگر آپ کو اختلاف عقیدہ رکھنے والوں سے ہمدردی ہے، نفرت نہیں۔

اگر آپ اپنے دین کے خلاف جھوٹا پراپیگینڈا پڑھ کر یا سن کر اس کا علمی جواب ڈھونڈتے ہیں اور ٹائر جلانے اور گاڑیاں توڑنے کا شوق پورا نہیں کرتے۔

اگر آپ اپنے ملک و قوم کے دلی وفادار ہیں – حکومت اور نظام کے خیرخواہ ہیں – چاھے ارباب اختیار کیسے ہی ظلم ڈھائیں۔

اگر آپ نسلی، مذھبی نظریات کی بنا پر قوموں سے بغض نہیں کرتے۔

اگر آپ قبولیت دعا کے قائل ہیں۔

تو لگتا ہے کہ آپ احمدی ہیں۔ اگر نہیں تو بچ کر رہیں، آپ پر کبھی نہ کبھی "قادیانی” ہونے کا لیبل ضرور لگے گا۔

 

 

Advertisements

3 خیالات “آپ قادیانی ہیں” پہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s