متفرق · پاکستان · حالات حاضرہ

شاہ دولہے کے چوہے اور جہادی فتنہ گر

تمہارے جہاد کے بلند بانگ نعرے، کشت و خون کے ارمان، مسلمانوں کی غیرت جگانے کی اٹکلیں اور پوری دنیا میں اسلامی نظام اور شریعت کے خواب۔ سب باتیں تقریبا ایک صدی سے چل رہی ہیں۔ جماعت اسلامی ہو، الاخوان ہو، جماعت الدعوۃ ہو’ طالبان کا کوئی روپ ہوسپاہ صحابہ ہو یا لشکر جھنگوی- یا  بھر القاعدہ کا نام ہو- ان ناموں میں ایک بدصورتی پنہاں ہے۔ ایک گھناؤنا پن ہے جس کو ہر امن پسند شخص محسوس کر سکتا ہے۔ تمہارے توحید کے پرچار، اور اصول پسندی کے ڈھونگ بھی دیکھ لئے- تمہاری عبادتوں ریاضتوں کے رنگ روپ بھی بھانپ لئے۔

تمہارے اسلام کے بر عکس ایک اور اسلام بھی ہے۔ مچھے اس سے بھی کچھ خاص رغبت نہیں۔ یہی پیروں، فقیروں اور مجذوبوں والا اسلام۔ جس کو تم لوگ شرک کہتے ہو۔ شرک کا الزام تو درست ہے۔ یہ قبر پرستی کے اڈے، چرس، بھنگ اور افیون کے ٹھکانے، بدعتوں اور توہمات کی دکانیں واقعی اسلام کی نمائندہ نہیں-

لیکن میرے جہادی دوستو، ان قبروں میں دفن  خواجہ معین، نظام الدین ، داتا صاحبب ،غلام فرید، سلطان باہو، بھٹائی، اور ہزاروں دیگر صوفیاء کے وجودوں میں کیسی برکت ہے کہ بھوکوں کو روٹی ان کی قبروں سے ملتی ہے۔ سارے جہان کے ٹھکرائے ہوئے ان مزاروں پر سکون پاتے ہیں۔ ان قبروں کے درخت  بھی ٹھنڈی چھاؤں دیتے ہیں۔ ان کی قوالیوں میں حکمت کی باتیں مضمر ہیں۔ ان کی شاعری کو سارے جہان میں لوگ پڑھ کر سر دھنتے ہیں۔ رومی اور خیام  اور ابن عربی کے ماننے والے یورپ اور امریکہ میں بھی بےشمار ملتے ہیں۔ کیا بات ہے ان مشرکوں اور بدعتیوں کی۔ ساری دنیا میں اسلام پھیلا گئے۔ ان کی باتیں اچھی طرح سمجھنے والے تھوڑے ہی ہیں لیکن کم ہی ان کے نام لیوا ایسے ہین جو دنیا کو تکلیف دیتے ہیں۔

اور ایک تم لوگ ہو کہ جن کے سائے میں بھی نحوست ہے۔اسلام کی جتنی ترقی ان صوفیا نے کی اس سے بڑھ کر تم لوگوں نے دین کا نقصان کیا۔ ظلم کے پتلے بن کر خلق خدا کو ستاتے ہو۔ کیا فائدہ اس اسلام کا کہ جس کا نام لے کر معصوموں پر گولیاں چلیں اور بموں کے دھماکے ہوں۔  تم سے اچھے تو دولہے شاہ کے چوھے ہیں۔ عقل ان میں بھی مفقود ہے لیکن کم از کم کسی کو تکلیف تو نہیں دیتے۔

Advertisements

2 خیالات “شاہ دولہے کے چوہے اور جہادی فتنہ گر” پہ

    1. اردو سیارہ والوں کو تفصیلات بھیچ دی ہیں۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔
      اردو ویب والوں کو بھی لکھا تھا، انہوں نے مذہنی اختلاف کو وجہ بتاتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s